پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جانب سے مین آف دی میچ ایوارڈ غزہ کے بہن بھائیوں کے نام کرنے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بیان جاری کردیا۔
گزشتہ روز محمد رضوان نے سری لنکا کے خلاف جیت کے بعد اپنا مین آف دی میچ کا ایواڈ غزہ میں اسرائیل کی جارحانہ بمباری کے نتیجے میں شہید ہونے والے مظلوم فلسطینی بہن بھائیوں کے نام کیا تھا جس پر بھارتی میڈیا نے آئی سی سی سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا تھا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے بھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گُپتا نے سوال اٹھایا تھا کہ کیا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اس کی اجازت دیتا ہے؟۔ کیا کرکٹرز کو آئی سی سی ایونٹس کے دوران سیاسی اور مذہبی بیانات دینے پر پابندی نہیں؟، مجھے یاد ہے کہ ورلڈکپ 2019 کے دوران مہندرا سنگھ دھونی کو اپنے دستانے سے آرمی کا نشان ہٹانے کو کہا گیا تھا۔
The @ICC says it’s from outside the field of play, not within their domain.
Up to the individual and his cricket board https://t.co/5nc5Fai8eX— Vikrant Gupta (@vikrantgupta73) October 11, 2023
بھارتی صحافی وکرانت گپتا کو اپنے اس عمل پر منہ کی کھانا پڑی ہے، آئی سی سی نے کہا ہے کہ غزہ سے متعلق رضوان کی ٹوئٹ ہمارے دائرہ اختیار سے باہر ہے۔ صورتحال پر ایکشن کرنا انفرادی اور کرکٹ بورڈ پر منحصر ہے۔
رضوان نے سری لنکا کیخلاف جیت کو فلسطینیوں کے نام کیوں کیا؟ بھارتی صحافی نے آئی سی سی سے شکایت کردی
واضح رہے کہ آئی سی سی کے رد عمل کی خبر بھی خود بھارتی صحافی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دی ہے۔