ورلڈکپ، نیوزی لینڈ کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

احمد آباد: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا، افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

ورلڈکپ کا افتتاحی میچ احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔
ٹاس کے موقع پر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ وارم اپ میچ کے بعد اچھی تیاری کی ہے، کین ولیمسن صحت یاب ہورہے ہیں، وہ ایونٹ کے اگلے میچز میں دستیاب ہوں گے۔
اس موقع پر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے باؤلنگ ہی کرتے، بین سٹوکس انجری کی وجہ سے آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
دونوں ٹیموں کے ون ڈے کے باہمی ریکارڈ پر نظر ڈالی جائے تو انگلش ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 95 ون ڈے میچز کھیلے گئے ہیں، 45 میں انگلینڈ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 44 میں بلیک کیپس نے میدان مارا، چار میچز بغیر نتیجہ اور دو میچ برابر رہے، ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں دس بار آمنے سامنے آئیں اور دونوں نے پانچ، پانچ میچز جیتے ہیں۔

Related Posts