کراچی: جسٹس عرفان سعادت خان نے سندھ ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس عرفان سعادت خان نے کراچی میں تقریبِ حلف برداری کے دوران اپنے عہدے کا حلف اٹھایا۔ جسٹس عقیل احمد عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ سے حلف لیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں 6ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری
جسٹس عرفان سعادت خان قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کی حیثیت سے اپنے فرائض سرانجام دیں گے جب تک کہ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی جانب سے باضابطہ چیف جسٹس سندھ کا اعلان نہیں کیا جاتا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ منظوری سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی گئی۔
اپریل کے دوران صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے امجد علی بوہیو، محمد عبدالرحمان، خادم حسین سومرو، ارباب علی ہاکڑو، جواد اکبر سروانا اور ثنا اکرم منہاس کو ایک سال کیلئے ایڈیشنل جج سندھ ہائیکورٹ تعینات کردیا۔
صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سندھ ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی کی منظوری اُس وقت کے وزیر اعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر دی۔ نئے ججز کی تقرری کیلئے کارروائی شروع کردی گئی۔