ملکی معیشت کی بہتری اہمیت کی حامل، انتخابات ضروری نہیں۔مولانا فضل الرحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان
عوامی قافلے لانگ مارچ میں شامل ہو کر اسلام آباد جائینگے۔مولانا فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بہتری اہمیت کی حامل ہے جبکہ انتخابات کا انعقاد ضروری نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ علومِ شرعیہ میں جے یو آئی کے تربیتی کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتخابات اس وقت ضروری نہیں، معیشت کی بہتری اہم ہے۔ موسمی لحاظ سے الیکشن ہونے چاہئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان ہمارے آباؤ اجداد کی امانت ہے، خالد مقبول صدیقی

پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے آئیڈیا دیا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے چاہئیں لیکن اس وقت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں موسم شدید سرد ہوتا ہے۔ الیکشن کا وقت درست نہیں ہے۔

جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم اتحاد غیر فعال ہوچکا، تحریکِ انصاف کا کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے، ن لیگ کے دوست کہتے ہیں کہ نواز شریف کی واپسی یقینی ہے۔ پوری قوم سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کے استقبال کی ترتیب مسلم لیگ (ن) والے بنائیں گے۔ انتخابات منعقد کروانا الیکشن کمیشن کے اختیار میں ہے۔ تحریکِ انصاف کی وجہ سے ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 2 ارب پر آئے۔ 

 

Related Posts