امریکی ریاست نیویارک میں مسلسل بارشوں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، جبکہ سیلابی ریلوں کے بعد ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سڑکوں، پلوں پرسیلابی پانی جمع ہوگیا جبکہ میٹرو اسٹیشنز میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا، ریاست نیو یارک میں پچھلے 5 روز سے جاری بارشوں کے بعد نیویارک شہر کے کئی حصوں میں سیلابی صورتحال ہے۔
گورنر نے ریاست میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نیویارک میں جمعے اور ہفتے کو مزید بارشوں اور سیلابی ریلوں کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
شہر میں 7 انچ پانی کھڑا ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ نیویارک کے جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ پر ابھی سے 3 انچ پانی کھڑا ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نیو یارک میں معمولاتِ زندگی بڑے پیمانے پر متاثر ہونے کی وارننگ بھی جاری کی ہے۔
ٹرانسپورٹ کا نظام بھی بری طرح متاثر ہوگیا ہے، جبکہ نیو یارک شہر کا انفرا اسٹرکچر اتنے زیادہ پانی کو ہینڈل نہیں کر پا رہا، جس کے نتیجے میں افرا تفری پھیل رہی ہے۔
مزید پڑھیں:چترال حملے میں ملوث 200 ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی افغانستان میں گرفتاری کا دعویٰ
نظام زندگی بری طرح متاثر ہوچکا ہے، جبکہ مسلسل بارش کے باعث پانی کھڑے ہونے کی وجہ سے سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر رہی ہیں۔