ہنگو: نماز جمعہ کے خطبے کے دوران زور دار دھماکہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 4 افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی۔
دھماکے کے نتیجے میں مسجد زمین بوس ہوگئی
ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی تعداد 30سے 40 کے درمیان تھی، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں دھماکے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔جبکہ دھماکہ تھانہ دو آبہ میں مسجد کے اندر ہوا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کوئٹہ میں مستونگ کوڑا خان روڈ کے قریب زور دار دھماکہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 25 افراد جاں بحق، جبکہ 70 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والوں کوڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے، جبکہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مستونگ دھماکے کے بعد شہر کی سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے، مستونگ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ مستونگ روڈ پر زور دار دھماکا،20 افراد جاں بحق
اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق مستونگ دھماکے میں ڈی ایس پی سٹی نواز گشکوری بھی شہید ہوگئے ہیں، جبکہ شہر کے داخلی اور خارجہ راستوں پر اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔