نئے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے ایم آر آئی سے کام شروع کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نئے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے ایم آر آئی سے کام شروع کردیا
نئے میڈیکل بورڈ نے آصف زرداری کے ایم آر آئی سے کام شروع کردیا

اسلام آباد ہائی کورٹ فیصلے کے مطابق تشکیل دئیے گئے نئے میڈیکل بورڈ نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ایم آر آئی سے کام کا آغاز کردیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم دیا جس کے بعد نئے میڈیکل بورڈ میں شامل ڈاکٹرز نے آصف زرداری کا طبی معائنہ کیا۔

نئے میڈیکل بورڈ کے ڈاکٹرز نے ڈاکٹر مظہر بادشاہ کی سربراہی میں سابق صدر کا ایم آر آئی کیا جبکہ سینیٹر رحمٰن ملک کی خصوصی ہدایت پر آصف زرداری کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم حسین کو بھی میڈیکل بورڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ کو از سر نو ترتیب دے کراس میں مختلف شعبہ جات سے ماہر ڈاکٹرز کو شامل کیا گیا، تاہم ذاتی معالج کو بورڈ میں شامل نہ کرتے ہوئے صرف مشاورت تک محدود کردیا گیا۔ 

حکومتی انتظامیہ نے گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری کے میڈیکل بورڈ کی تشکیلِ نو کے دوران اس میں نیورو سرجن، امراضِ قلب اور نیورولوجی کے ماہرین کو شامل کیا۔

آصف زرداری میڈیکل بورڈ کے سابق سربراہ ڈاکٹر شجیع صدیقی کو سربراہ برقرار رکھا گیا جبکہ بورڈ کے دیگر ڈاکٹرز میں ڈاکٹر مظہر بادشاہ اور ڈاکٹر نذیر بھٹی کے نام نمایاں ہیں۔

مزید پڑھیں: آصف زرداری کے میڈیکل بورڈ میں ذاتی معالج مشاورت تک محدود

Related Posts