قومی ٹیم کا بھارت پہنچنے پر شاندار استقبال، کھلاڑی بھارتی انتظامات کے گن گانے لگے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے بھارت پہنچنے کے بعد پاکستانی کھلاڑیوں نے بھارتی مداحوں کی جانب سے دیئے جانے والے استقبال سے متعلق دلچسپ پیغامات جاری کردئیے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھارتی مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ حیدر آباد میں ملنے والی محبت اور سپورٹ سے حد سے زیادہ متاثر ہوا ہوں۔

اسی طرح پاکستان کے اسٹار باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچنے پر اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اسٹوری پر حیدرآباد بھارت کی پن لوکیشن ڈالتے ہوئے لکھا کہ اب تک بہت ہی شاندار استقبال کیا گیا ہے۔

Image

پاکستانی کرکٹر محمد رضوان بھی بھارتی مداحوں کا جوش و خروش دیکھ کر بہت خوش ہوئے، انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے پیغام میں لکھا کہ یہاں کے لوگوں کی جانب سے حیرت انگیز استقبال کیا گیا ہے، ہر چیز بہت ہی شائستہ تھی، اب اگلے ڈیڑھ ماہ پر نظریں ہیں۔

پاکستانی بیٹر امام الحق نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الحمد اللہ، خیریت سے بھارت میں لینڈ کرلیا ہے، انہوں نے اپنے پرستاروں سے دعا کی درخواست کرتے ہوئے مزید لکھا کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔

قومی ٹیم کے کھلاڑی افتخار احمد نے بھی اپنے ایکس اکاؤنٹ سے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 اور انڈیا کے ہیش ٹیگ کے ساتھ وکٹری کا نشان بناکر ایک مختصر ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود بھی راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے باہر جاتے ہوئے وکٹری کا نشان بناتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔

یاد رہے کہ بھارت میں کھیلے جانے والے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے پاکستانی سکواڈ دبئی کے راستے بھارتی شہر حیدرآباد دکن پہنچ گیا ہے۔

Related Posts