گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میدیا پر وائرل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

معروف گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال سے متعلق جعلی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گلوکار کے ترجمان نے موسیقار کے انتقال سے متعلق افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے۔ ان کے ترجمان نے ایک بیان میں میڈیا کو بتایا کہ عطا اللہ خان ٹھیک ہیں اور مکمل طور پر صحت یاب ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اللہ منفی خبریں پھیلانے والوں کو ہدایت دے۔ اس طرح کی خبریں ماضی میں بھی کئی بار پھیل چکی ہیں۔ عطا اللہ خان بالکل ٹھیک ہیں اور اس وقت لندن میں ہیں۔

اس سے قبل اپریل2020 میں بھی عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کے انتقال سے متعلق جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر پھیل گئی تھیں، جس کے بعد گلوکار نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے زندہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔

Related Posts