عمران خان کے بغیر الیکشن؟ انسانی حقوق کمیشن کا وزیر اعظم کے بیان پر اظہارِ تشویش

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نگران وزیراعظم

اسلام آباد: انسانی حقوق کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر صاف و شفاف الیکشن سے متعلق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ عمران خان اور جیل میں بند پی ٹی آئی کارکنان کے بغیر بھی شفاف انتخابات کے متعلق نگران وزیر اعظم کا بیان غیر جمہوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

چیئرمین پی ٹی آئی کو اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی تردید

بیان میں ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ انوار الحق کاکڑ کا بیان غلط فیصلے پر مبنی ہے، پارٹی رہنماؤں کے خلاف عدالت میں زیرِ سماعت مقدمات پر مجرم قرار دینا عدالت کا کام ہے اور منصفانہ انتخاب کا فیصلہ بھی ان کو نہیں کرنا چاہئے۔

ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ منصفانہ الیکشن کیا ہے؟ اس کا فیصلہ نگران وزیر اعظم یا ان کی حکومت کا کام نہیں۔ پی ٹی آئی قیادت کو وسیع پیمانے پر گرفتاریاں اور پھر رہائی کے بعد دوبارہ گرفتاریاں کرکے منظم طریقے سے ختم کیا گیا۔

انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو پارٹی سے زبردستی علیحدہ کیا گیا۔ سیاسی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف متعدد مقدمات داخل کیے گئے، اظہارِ رائیے اور اجتماع کی آزادی پر قدغن لگائی گئی جو لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں۔

کمیشن کا کہنا ہے کہ ہم پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے ساتھ  ناروا سلوک کی بھی مذمت کرتے ہیں جن کو ہائی کورٹ کی ہدایات کے باوجود متعدد بار گرفتار کیا جاچکا ہے۔ 

Related Posts