پی سی بی کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے،مرتضی سولنگی

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے،مرتضی سولنگی
پی سی بی کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے،مرتضی سولنگی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی سے ملاقات ہوئی، اس موقع پر پی سی بی اور پی ٹی وی اسپورٹس میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراطلاعات کی جانب سے ملک میں کھیلوں کی سرگرمیوں خصوصاً کرکٹ کی حوصلہ افزائی کے لیے کرکٹ بورڈ کو مکمل تعاون کا اعادہ کیا گیا۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کررہا ہے، پی ٹی وی اسپورٹس ناظرین میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کرکٹ کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے۔ جبکہ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔

ذکا اشرف نے حکومتی حوصلہ افزائی پر مرتضی سولنگی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کو ہر سطح پر فروغ دینے کے لیے کام کررہا ہے۔

مزید پڑھیں:محمد عامر کی کپتان بابر اعظم پر ایک بار پھر تنقید

ذکااشرف نے کہا کہ ملک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے پی سی بی اور پی ٹی وی کا تعاون اہمیت کا حامل ہے۔ پی ٹی وی پر ڈومیسٹک کرکٹ دکھائے جانے سے نوجوان نسل میں شوق مزید بڑھے گا۔

Related Posts