نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوتی تو مہنگائی ختم کرچکے ہوتے۔ رانا ثناء اللہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

لاہور: سابق وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف کی حکومت کو ختم نہ کیا جاتا تو ہم مہنگائی ختم کرچکے ہوتے، ملکی ترقی سے چند کرداروں کو تکلیف ہونے لگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ن لیگ پنجاب کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نواز شریف کی سیاست ملکی ترقی اور عوامی خوشحالی کا نام ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم نے اپنا سیاسی سرمایہ داؤ پر لگا کر ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔نواز شریف

خطاب کے دوران مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازش دراصل ملک و قوم اور عوام کے خلاف ہوتی ہے۔

ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اگر نواز شریف کی حکومت ختم نہ ہوئی ہوتی تو مہنگائی ختم ہوجاتی۔ یہاں جمہوریت ناکام نہیں ہوئی بلکہ اسے ناکام بنایا گیا ہے۔ ملک لوٹنے والے صادق اور امین کے سرٹیفکیٹ بانٹتے رہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا کہ ملک لوٹنے والوں کا احتساب ضرور ہوگا۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ قوم نواز شریف کا استقبال کرے گی۔ ہم پاکستان کی ترقی کے ایجنڈے کا ساتھ دیں گے۔ 

 

Related Posts