قومی اتفاق رائے سے ملک کو معاشی مشکلات سے نکالا جا سکتا ہے، علامہ مبشر

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشر حسن نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک طویل مدتی معاشی پالیسی کی ضرورت ہے، معاشی مشکلات سے نکلنے کے لئے معاشی پالیسی پر قومی اتفاق رائے پیدا کرنا ناگزیر ہوچکا ہے۔

یہ بات انہوں نے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستانی خاتون پولیس افسر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا

علامہ مبشر حسن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ہم آہنگی کے ساتھ ایسی معاشی پالیسی تشکیل دینے کی ضرورت ہے جس کے ذریعے ہم اس مادر وطن کو قرضوں کے گرداب سے نکال کر معاشی خودمختاری پر گامزن کرسکیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلسل نا اہلی اور کرپشن نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے قریب لاکھڑا کیا ہے اور اس کے نتیجہ میں آج عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، ملکی سلامتی کے لئے ضروری ہے کہ ہم معاشی آزادی کو اولین ترجیح دیں، ملکی ترقی کے لئے جلد از جلد آئی ایم ایف سے چھٹکار پانا ضروری ہے۔

اجلاس میں مولانا حیات عباس نجفی، مولانا نشان حیدر ساجدی، آصف صفوی، زین عباس، کلب جواد، عباس رضا سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے۔

Related Posts