کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، جس کے سبب لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ معمولی نوعیت کا بتایا جارہا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں آنے والے زلزلے کا مرکز ملیر کے مغرب سے 10 کلو میٹر دور تھا۔
مزید پڑھیں:پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کردیا
زلزلے کی گہرائی 30 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ ریکٹر اسکیل پر کراچی کے زلزلے کی شدت 2.9 محسوس کی گئی ہے۔