سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتار

راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کو ان کے گھر سے حراست میں لے لیا گیا ہے، سابق وزیر داخلہ کے وکیل عبدالرازق نے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔

سابق وزیر داخلہ کے وکیل عبدالرازق نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، شیخ رشید کو ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

دوسری جانب جوڈیشل مجسٹریٹ نے لاہور ماسٹر پلان میں بے ضابطگیوں کے کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی پیشی کے موقع پر ضلع کچہری میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، چودھری پرویز الہٰی کو سخت سکیورٹی کے حصار میں عدالت لایا گیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو جسمانی ریمانڈ کیلئے جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو پیش کیا گیا، پرویز الہٰی کی جانب سے وکیل صدر لاہور بار رانا انتظار حسین عدالت پیش ہوئے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جس کی وکیل پرویز الہٰی نے مخالفت کی اور صدر تحریک انصاف کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کی استدعا کی۔

مزید پڑھیں:جماعت اسلامی سمیت سب نے اس شہر کے ساتھ دھوکہ کیا، مصطفیٰ کمال

وکیل پرویز الہٰی نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ انکوائری سے قبل ایف آئی آر درج نہیں ہو سکتی، کل ڈی جی اینٹی کرپشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کریں گے، پرویز الہٰی کی گرفتاری بدنیتی پر مبنی ہے، سابق وزیراعلیٰ کے خلاف انکوائری کی گئی نہ ہی کوئی انکوائری نوٹس بھیجا گیا۔

Related Posts