ایلون مسک سے تعلقات پر گوگل کے بانی نے بیوی کو طلاق دیدی

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل کے شریک بانی سرگئی برن نے ایلون مسک کے ساتھ مبینہ تعلقات کی افواہوں کے بعد اپنی اہلیہ نیکول شناہن کو طلاق دیدی ہے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ان کی طلاق کو 26 مئی 2023 کو حتمی شکل دی گئی تھی اور اب وہ اپنی چار سالہ بیٹی کی قانونی تحویل کیلئے کیس دائر کریں گے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق ان کی (سابقہ) اہلیہ شناہن نے طلاق کی مخالفت نہیں کی لیکن عدالت سے حمایت کی درخواست کی، جبکہ دیگر معاملات جیسے اٹارنی فیس اور اثاثوں کی تقسیم کو خفیہ ثالثی کے ذریعے حل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی نرس نے ٹریفک حادثے میں زخمی 4 خواتین کی زندگیاں بچالیں

برن اور شناہن نے 2015 میں ڈیٹنگ شروع کی تھی، اسی سال برن نے اپنی پہلی بیوی این ووجکی کو طلاق دی تھی۔

بزنس انسائیڈر کے مطابق انہوں نے 2018 میں شناہن سے شادی کی، تاہم وہ 2021 میں الگ الگ رہنے لگے۔

اس کے بعد برن نے 2022 میں ”ناقابل مصالحت اختلافات“ کا حوالہ دیتے ہوئے طلاق کے لیے درخواست دائر کی۔

نیویارک پوسٹ کے مطابق برن نے اپنے دیرینہ دوست ایلون مسک کے ساتھ شناہن کے مختصر تعلقات کے الزامات کے سامنے آنے کے تقریباً ایک ماہ بعد طلاق کا عمل شروع کیا۔

ایلون مسک اور شناہن دونوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

وال اسٹریٹ جرنل کے ایک مضمون کے جواب میں مسک نے 25 جولائی 2022 کو ”ایکس“ پر لکھا، ’سرگئی اور میں دوست ہیں اور کل رات ایک ساتھ پارٹی میں تھے۔ نکول کو تین سالوں میں صرف دو بار دیکھا ہے، دونوں بار آس پاس بہت سے دوسرے لوگ تھے اور دونوں کے درمیان کچھ بھی رومانی نہیں۔‘

شناہن نے اس اسکینڈل کو ”بالکل کمزور“ قرار دیا اور اصرار کیا کہ وہ اور مسک کبھی بھی دوست سے زیادہ نہیں تھے۔

انہوں نے مسک کے ساتھ رومانی تعلقات یا افیئر سے انکار کیا۔

اس کی تردید کے باوجود وال اسٹریٹ جرنل اپنے ذرائع پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی رپورٹنگ پر قائم رہا۔

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق 50 سالہ برن اس وقت دنیا کے نویں امیر ترین شخص ہیں، جن کی مجموعی مالیت 118 بلین ڈالرز ہے۔

چونتیس سالہ شناہن کیلیفورنیا میں مقیم اور ایک اٹارنی ہیں اور ”بیا ایکو“ نامی فاؤنڈیشن کی بانی اور صدر ہیں۔

Related Posts