ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
ایف آئی اے کا غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کیخلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی ہدایت پر کرنسی اسمگلرز اور ہنڈی حوالہ میں ملوث عناصر کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کیا جارہا ہے۔

رواں سال کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 303 چھاپہ مار کاروائیاں کیں۔کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث 416 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملوث ملزمان کے خلاف 289 مقدمات اور 49 انکوائریاں درج کئی گئی۔ چھاپوں کے دوران ملزمان کے زیر استعمال متعدد دکانوں اور دفاتر کو سیل کیا گیا۔

گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر 3 ارب 54 کروڑ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی

برآمد ہونے والی کرنسی میں 3 ارب 16 کروڑ پاکستانی روپے، 5 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز، 23 کروڑ 71 لاکھ روپے مالیت کی دیگر غیر ملکی کرنسی شامل ہے۔گرفتار ہونے والے متعدد ملزمان مختلف کاروبار کی آڑ میں کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

ایف آئی اے نے ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ایجنٹوں کا ڈیٹا مرتب کیا ہے جن کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیا۔

ایجنٹوں کا بینک ریکارڈ، سفری ریکارڈ اور رشتے داروں کے حوالے سے بھی ڈیٹا اکھٹا کیا گیا ہے۔ بیرون ملک مقیم ہنڈی حوالہ اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج ڈیلروں کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:رواں سال پاکستان 3 ارب ڈالر مالیت کا چاول برآمدکرے گا

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، چھاپہ مار رکاروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھی معاونت حاصل کی جا رہی ہے۔

Related Posts