نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی 5 روزہ سرکاری دورے پر چین روانہ ہوگئے۔

قائم مقام چینی قونصل جنرل نے محسن نقوی کو لاہور ایئر پورٹ سے رخصت کیا، صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، سید اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ بھی نگراں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ ہیں۔

دورے کے دوران نگراں وزیراعلیٰ پنجاب چین میں بزنس کمیونٹی، سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام اور صنعتکاروں سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ آج دورہ امریکا کیلئے روانہ ہونگے

روانگی سے قبل نگراں وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ چین کا دورہ پنجاب کے عوام کو مزید بہتر سہولتیں فراہم کرنے کا موقع دے گا، چین نے ہمیشہ مخلص دوست کی طرح ساتھ نبھایا ہے۔

محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ پوری کوشش ہے دورہ چین کے نتیجہ خیز اور پائیدار نتائج سامنے آئیں

Related Posts