مہنگائی سے پریشان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رابطہ کمیٹی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی سے پریشان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رابطہ کمیٹی
مہنگائی سے پریشان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے،رابطہ کمیٹی

کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ اس معاشی بحران سے نکلنے کیلئے حکومت اپنے اخراجات کم کرنے کے بجائے عوام پر بوجھ ڈال رہی ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات میں اضافے کا براہ راست اثر روز مرہ کی ضروریات زندگی کے قیمتوں پر ہوگا۔

شہریوں کیلئے دو وقت کی دال سبزی بھی مشکل کردی گئی ہے، لوگ خودکشی کر رہے ہیں، حکومتی پالیسی سے امیر امیر سے امیر تر ہورہا ہے اور غریب سطح غربت سے نیچے چلا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ان اقدامات سے خاص طور پر نوکری پیشہ افراد متاثر ہورہا ہے جو معاشرے کا اہم ترین حصہ ہیں، ملازمت پیشہ افراد کیلئے ضروریات زندگی پورا کرنا ناممکن ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:رینجرز کا کراچی کے مختلف علاقوں میں پانی چوروں کیخلاف آپریشن، 69 واٹر ٹینکر ضبط

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے،حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملک کا معاشی خسارا اور قرض پورا کرنے کیلئے دوسرے راستے اختیار کئے جائیں،مہنگائی سے پریشان عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

Related Posts