رمیز راجا نے سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں عبرتناک شکست پر سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے سری لنکا کیخلاف میچ سے قبل قومی ٹیم کو اہم مشورہ دے دیا۔

رمیز راجا نے اپنے یوٹیوب چینل پر قومی ٹیم کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پلئیرز سوشل میڈیا اور ٹیلی ویژن چینلز نہ دیکھیں، وہاں کچھ اچھا نہیں ہوگا کیونکہ پورا پاکستان روایتی حریف بھارت کے خلاف شکست پر مایوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے خلاف ایسی شکست کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھاتے ہیں لیکن یقین ہے کہ بابراعظم کو متحد کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان اور سری لنکا کا میچ آج ہوگا

سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کی باؤلنگ بھی حارث رؤف اور نسیم شاہ کی انجریز کی وجہ سے کمزور نظر آرہی ہے تاہم ٹیم کو بھارت کیخلاف شکست بھلا کر میدان میں اُترنا ہوگا۔

رمیز راجا نےمزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اداسی کے درمیان چاندی کو دیکھنا ہوگا انہیں دماغ میں بٹھانا ہوگا کہ دفاعی چیمپئین کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں 228 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، سری لنکا کے خلاف میچ میں قومی ٹیم کو لازمی فتح درکار ہے، اگر میچ بارش کی نذر ہوا یا سری لنکا جیتا تو وہ فائنل کیلئے کوالیفائی کرجائے گا اور قومی ٹیم کا سفر اختتام پذیر ہوجائے گا۔

Related Posts