ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان اور سری لنکا کا میچ آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کولمبو: پاکستان اور سری لنکا کے مابین ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت کے خلاف کھیلنے کیلئے جنگ آج ہوگی جبکہ پاکستان میچ ڈرا ہونے کی صورت میں بھی ایونٹ سے باہر ہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین سپر فور کا آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ آج ہونے والا ہے جبکہ اس دوران سری لنکن دارالحکومت میں بادلوں اور سورج کی آنکھ مچولی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشیا کپ، بھارت نے سری لنکا کو شکست دے دی

گزشتہ شب بھی کولمبو میں بارش ہوئی جو اب تھم چکی ہے تاہم مطلع تاحال ابر آلود ہے۔ کولمبو میں چلتی ہوئی تیز ہوائیں بھی موسم کی غیر یقینی صورتحال کا پتہ دیتی ہیں۔ محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش وقفے وقفے سے جاری رہے گی۔

آج میچ کے دوران کم و بیش 3 مختلف اوقات میں تیز بارش کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے دوران پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ رک جانے کا خدشہ ہے۔ آج پاکستان اور سری لنکا کے مابین میچ دن کو ڈھائی بجے کے وقت رکھا گیا ہے۔

گزشتہ پاک بھارت میچ کے برعکس موجودہ پاک سری لنکا میچ کیلئے کوئی ریزرو ڈے نہیں رکھا گیا۔ اگر بارش کے باعث میچ نہ ہوسکا تو پاکستان اور سری لنکا کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا جس کے نتیجے میں پاکستانی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوجائے گی۔ 

 

Related Posts