کولمبو: ایشیا کپ سپر فور کے میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی حیثیت دلا دی ہے۔
گزشتہ روز بھارت کی فتح نے پاکستان کیلئے کیلکولیشن آسان بنادی ہے اور اسے اب رن ریٹ کی فکرکیے بغیر صرف سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور سری لنکا کو دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو دو پوائنٹس ہیں۔
جمعرات کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرجائے گی۔
قائداعظم ٹرافی : لاہور وائٹس کے سعد نسیم کی ڈبل سنچری
لیکن پاکستان میں کرکٹ کے شائقین کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرے کیونکہ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلے گا۔