ملک میں کاروں کی فروخت واضح کمی ریکارڈ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں کاروں کی فروخت واضح کمی ریکارڈ
ملک میں کاروں کی فروخت واضح کمی ریکارڈ

اسلام آباد: پاکستان آٹوموبائل مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن (PAMA) کی جانب سے جاری کردہ حالیہ اعداد و شمار کے مطابق، رواں مالی سال 2023-24 کے پہلے دو ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 50.35 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، زیر جائزہ ماہ کے دوران 9,611 کاریں فروخت ہوئیں جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینوں میں 19,358 یونٹس تھیں۔

بریک اپ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جولائی-اگست 2022-23 کے دوران 3,844 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں جولائی-اگست 2023-24 کے دوران ہونڈا سوک اور سٹی کے 700 یونٹس فروخت ہوئے۔

ٹویوٹا کرولا اور یارِس کی کاروں کی فروخت میں بھی 52.83 فیصد کی کمی ہوئی کیونکہ یہ گزشتہ سال کے 4,635 یونٹس سے کم ہو کر 2,186 یونٹس رہ گئی۔

سوزوکی سوئفٹ کی فروخت میں بھی 11.48 فیصد کمی واقع ہوئی کیونکہ اس کی فروخت گزشتہ سال 853 یونٹس سے گھٹ کر 755 یونٹس رہ گئی۔

سوزوکی کلٹس کی فروخت رواں سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران کم ہو کر 482 یونٹس رہ گئی جبکہ گزشتہ سال ان ہی مہینوں کے دوران فروخت 1,072 یونٹس ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ سوزوکی ویگن آر کی فروخت بھی گزشتہ سال کے 647 یونٹس سے کم ہو کر 604 یونٹس رہ گئی۔

مزید پڑھیں:گندم کی اسمگلنگ میں 26 اسمگلرز کا ہاتھ، رپورٹ وزیر اعظم آفس میں جمع

سوزوکی آلٹو کی فروخت میں بھی رواں سال کے دوران 6,911 یونٹس سے 4,209 یونٹس پر 39.09 فیصد کی واضح کمی دیکھی گئی، جب کہ سوزوکی بولان کی فروخت گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 580 یونٹس کی فروخت کے مقابلے میں کم ہو کر 312 یونٹس رہ گئی۔

Related Posts