آشوب چشم کے دوران آنکھوں سے نکلنے والے پانی سے وضو ٹوٹتا ہے یا نہیں؟

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سوال: آج کل کراچی میں آشوب چشم یعنی آنکھوں کے درد اور دکھنے کی بیماری بہت عام ہے، جس میں آنکھیں سرخ رہتی ہیں اور آنکھوں سے پانی بہتا رہتا ہے، کیا اس سے وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب: واضح رہے کہ آنکھوں کے درد اور دکھنے کی وجہ سے اگر آنکھوں سے نکلنے والا پانی صاف نہ ہو، بلکہ متغیر ہوچکا ہو اور پیپ کی شکل اختیار کرچکا ہو تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا، لیکن اگر وہ پانی متغیر نہ ہوا ہو تو محض آنکھیں دکھنے کی وجہ سے اس پانی کے نکلنے سے وضو نہیں ٹوٹے گا اور یہ پانی پاک شمار ہوگا۔

 تاہم اس صورت میں بعض فقہاء کے ہاں وضو کرلینا مستحب اور بہتر ہے، البتہ اگر اس بات کا یقین یا غالب گمان حاصل ہوجائے کہ یہ پانی کسی زخم یا پھنسی سے بہہ کر نکل رہا ہے تو اس سے وضو ٹوٹ جائے گا اور یہ پانی ناپاک ہوگا۔ و اللہ اعلم

Related Posts