سابق کرکٹرشعیب اختریوٹیوب ریوائنڈ کاحصہ بننےوالے پہلےپاکستانی بن گئے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shoaib akhtar youtube
سابق کرکٹرشعیب اختریوٹیوب ریوائنڈ کاحصہ بننےوالے پہلےپاکستانی بن گئے

ویڈیو ویب سائٹ یوٹیوب نے رواں برس کے دوران سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوزاورچینل کی فہرست جاری کی ہے اس سال یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو میں سابق پاکستانی کرکٹ اسٹارشعیب اختربھی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔

پچھلےسال یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیو سب سے زیادہ ناپسند کی جانےوالی ویڈیوبن گئی تھی جسے اب تک 17ملین سے زیادہ لوگ ناپسند کرچکے ہیں ، لہٰذا اس سال یوٹیوب نے ایسی ویڈیوزکی فہرست پیش کی ہے جنہیں ناضرین کی جانب سےپذیرائی ملی ہے ۔

ویڈیوکےآغازمیں کہاگیا ہے کہ پچھلے سال ہم نے کچھ ایسابنایاتھا جوآپ کوپسندنہیں آیاتھا اس لہٰذااس سال ہم نے کچھ ایسابنایاہے جوآپ نے خودپسند کیا ہے اور آ پ اس معاملے میں ہم سے کہیں زیادہ بہترہیں ۔

یوٹیوب ریوائنڈ ویڈیوکاحصہ بننےوالے کرکٹ کی تاریخ کے تیز ترین باؤلر اور سابق پاکستانی کرکٹرشعیب اخترپہلےپاکستانی بن گئے ہیں جن کے یوٹیوب چینل پر فروری2019 میں پہلی ویڈیواپلوڈ کی گئی تھی اور اب ان کے16لاکھ فالوورز ہیں ۔شعیب اخترکےیوٹیوب پر چینل بناتے ہی 28دنوں کے اندر10لاکھ فالوورزبن گئے تھے ۔

Related Posts