چین میں مقبول ترین سوشل میڈیا ایپ ویبو سے کرپٹو کرنسی پر اثر انداز کرنے والے 80 انفلواینسرز کے اکاؤنٹس کو ہٹادیا گیا ہے۔
ایپ پر سے جن اکاؤنٹس کو ہٹایا گیا ہے اُن کے فالوورز کی تعداد 80 لاکھ سے زیادہ تھی۔ ویبو کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ جن اکاؤنٹس کو ہٹایا گیا انہوں نے مارکیٹنگ، ٹیلی کمیونیکیشن، تجارت اور مالیات جیسے شعبوں کا احاطہ کرنے والے آٹھ ضوابط کی خلاف ورزی کی ہے۔
چینی عہدیدار کو کرپٹو کرنسی فرم کیلئے تعاون اسکیم کے جرم میں عمر قید کی سزا
سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی معطلی اگست 2022 میں کرپٹو قیاس آرائیوں پر ملک گیر کریک ڈاؤن کے بعد کی گئی، جب سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا (سی اے سی) نے ویبو اور سرچ انجن بیدو سمیت ویب سائٹس پر کرپٹو سے متعلق 12,000 اکاؤنٹس کو ہٹانے کا حکم دیا اور 51,000 سوشل میڈیا پوسٹس پروموشنز کو ہٹا دیا گیا۔
دوسری جانب چین میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے اسے قانونی ملکیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
اہم پیش رفت چائنہ کورٹ ڈیلی میں شائع ہونے والے ایک آراء آرٹیکل کے ذریعے سامنے آئی، جس کے ملک کے کرپٹو کرنسی کے منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔
مذکورہ آرٹیکل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی الگ اقتصادی صفات کی حامل ہے، اس کی زرمبادلہ کی قدر ایک معروضی حقیقت ہے چونکہ کرپٹو کرنسی عالمی مارکیٹ میں قانونی طور پر تسلیم شدہ اور فعال طور پر تجارت کی جانے والی اثاثہ ہے، اس لیے اسے چین میں قانونی ملکیت کے طور پر محفوظ کیا جانا چاہیے۔