چوہدری پرویز الٰہی رہائی کے بعد ایک بار پھر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی کو عدالتی حکم پر رہا کرنے کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کو عدالت کے حکم پر رہا کردیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔ پرویز الہٰی کو مقدمہ نمبر 3/23 میں گرفتار کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ پرویز الہٰی کے خلاف تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ 3/23 درج ہے۔ صدر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈویژن نے گرفتار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:

سفاک شوہر نے سر راہ بیوی کو قتل کردیا، پانچ سالہ بیٹے کی آہ و بکا سے ہر شخص اشکبار

پرویز الہٰی کو جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس میں گرفتار کیا گیا ہے، انکے کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں ایس ایچ او تھانہ رمنا کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔

پرویز الہٰی کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی سمیت 11 دفعات شامل ہیں۔ انکے خلاف 18 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس پیشی پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج ہوا تھا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پرویز الہٰی کو مقدمے میں نامعلوم افراد کے زمرے میں گرفتار کیا گیا۔

پمز اسپتال سے ڈاکٹرز کی ٹیم پرویز الہٰی کے چیک اپ کےلیے پولیس لائنز پہنچ گئی، ڈاکٹرز کی ٹیم صدر پی ٹی آئی کا پولیس لائنز میں چیک اپ کرے گی۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنے وکیل عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی گاڑی میں گھر روانہ ہونا تھا۔

Related Posts