پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 43 کیسز رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 43 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کا کہنا ہے کہ رواں سال پنجاب کے 36 اضلاع میں ڈینگی کے 1458 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ رواں سال لاہور میں ڈینگی کے 562 کنفرم مریض رپورٹ ہوئے۔ لاہور میں گزشتہ روز 20 نئے مریض سامنے آئے۔

رواں سال راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 271 مریض رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں گزشتہ روز 11 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال ملتان میں ڈینگی کے کل 166 مریض رپورٹ ہوئے۔ ملتان میں گزشتہ روز 2 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

بہاولپور میں خاتون نے 5بچوں کو جنم دے دیا

سیکرٹری ہیلتھ نے کہا کہ رواں سال فیصل آباد میں ڈینگی کے کل 112 مریض رپورٹ ہوئے۔ فیصل آباد میں گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔ رواں سال گوجرانوالہ میں ڈینگی کے کل 54 مریض رپورٹ ہوئے۔ گوجرانوالہ میں گزشتہ روز 3 نئے ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز شیخوپورہ، اٹک، نارووال اور خانیوال میں ڈینگی کا ایک ایک نیا مریض سامنے آیا۔ پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 62 مریض زیر علاج ہیں جن کی حالت تسلی بخش ہے۔ ضلع لاہور کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 32 مریض زیر علاج ہیں۔ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی مریضوں کے لئے 2678 بیڈ مختص کئے گئے ہیں۔ پنجاب کے ہسپتالوں میں 52 بیڈز ڈینگی مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔

سیکرٹری ہیلتھ نے مزید بتایا ڈینگی سے بچنے کے لئے شہری اپنے ماحول کو صاف اور خشک رکھیں۔ ڈینگی کی روک تھام کے لئے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں۔ ڈینگی بخار کے علاج، معلومات یا شکایات کے لئے محکمہ صحت کی فری ہیلپ لائن 1033 پر رابطہ کریں۔ رواں سال کے دوران پنجاب کا کوئی بھی شہری ڈینگی کی وجہ سے جاں بحق نہیں ہوا۔

Related Posts