گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، 2آفیسرز سمیت 3جوان شہید

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوادر میں پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر تربیتی پرواز کے دوران ممکنہ فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں 2 آفیسرز سمیت 3 جوانوں نے جامِ شہادت نوش کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کا ہیلی کاپٹر گوادر میں ممکنہ فنی خرابی کے باعث گرنے کے نتیجے میں 2آفیسرز اور 1 جوان شہید ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جس وقت حادثہ ہوا، ہیلی کاپٹر معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

میانوالی، پاک فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک حادثے کے نتیجے میں پاک بحریہ کے 2 افسران اور ایک جوان شہید ہوئے۔ ہیلی کاپٹر اپنی تربیتی پرواز کے دوران ممکنہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل پاک فضائیہ کا طیارہ بھی تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس کی وجوہات پر تفتیش کا آغاز کیا گیا۔

گزشتہ برس مئی کے دوران پاک فضائیہ کا طیارہ میانوالی کے قریب تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوا جبکہ حادثے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

فضائیہ کے تربیت یافتہ پائلٹ نے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے سے چھلانگ لگا دی اور پیراشوٹ کے ذریعے بحفاظت زمین پر اترنے میں کامیاب ہوگیا۔

Related Posts