واشنگٹن: امریکا نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو ڈیپلیٹڈ یورینیم سے بنائے گئے متنازعہ ٹینک شکن گولہ بارود فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا نہ صرف ڈیپلیٹڈ یورینیم نیپال کو فراہم کرے گا بلکہ اس قسم کا گولہ بارود فائر کرنے کیلئے امریکی ساختہ ایرامز ٹینک بھی یوکرین بھیجے جائیں گے۔ یوکرین کو 240 سے 375 ملین ڈالر کی مزید فوجی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔
مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کیخلاف کریک ڈاؤن
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یوکرین کیلئے عسکری امداد کا حتمی فیصلہ صدر جو بائیڈن کریں گے۔ قبل ازیں برطانیہ نے یوکرین کو ڈیلپلیڈ یورینیم پر مبنی گولہ بارود فراہم کیا تاہم اس قسم کا اسلحہ پہلی بار امریکا کی جانب سے بھی روانہ کیا جائے گا۔
جنگوں میں ڈیپلیٹیڈ یورینیم کے استعمال پر بین الاقوامی اور دفاعی امور کے ماہرین نے ہمیشہ سخت تنقید کی ہے اور اس قسم کے ہتھیار عالمی قوانین کے تحت کالعدم ہیں جو ریڈیو ایکٹو ہوتے ہیں اور سانس کے ذریعے انسان کے جسم میں داخل ہو کر موذی امراض کا باعث بن سکتے ہیں جن میں کینسر اور پیدائش میں نقص بھی شامل ہیں۔