چین میں کرپٹو کرنسی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، عدالت نے اسے قانونی ملکیت کے طور پر تسلیم کرلیا ہے۔
اہم پیش رفت چائنہ کورٹ ڈیلی میں شائع ہونے والے ایک آراء آرٹیکل کے ذریعے سامنے آئی، جس کے ملک کے کرپٹو کرنسی کے منظر نامے پر گہرے اثرات مرتب ہونگے۔
مذکورہ آرٹیکل میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ کرپٹو کرنسی الگ اقتصادی صفات کی حامل ہے، اس کی زرمبادلہ کی قدر ایک معروضی حقیقت ہے چونکہ کرپٹو کرنسی عالمی مارکیٹ میں قانونی طور پر تسلیم شدہ اور فعال طور پر تجارت کی جانے والی اثاثہ ہے، اس لیے اسے چین میں قانونی ملکیت کے طور پر محفوظ کیا جانا چاہیے۔
چینی عہدیدار کو کرپٹو کرنسی فرم کیلئے تعاون اسکیم کے جرم میں عمر قید کی سزا
خیال رہے کہ کرپٹو کرنسی کے بارے میں چین کا موقف طویل عرصے سے بین الاقوامی دلچسپی کا موضوع رہا ہے، عالمی کرپٹو ایکو سسٹم میں اس کے اہم کردار کے پیش نظر یہ اقدام ملک کی سرحدوں کے اندر کرپٹو کرنسیوں کی قانونی حیثیت کو مزید واضح کرتا ہے۔
یہ ترقی چین میں کرپٹو کرنسی کی صنعت کے لیے ایک اہم لمحے کی نشاندہی کرتی ہے، جو حالیہ برسوں میں ریگولیٹری، غیر یقینی صورتحال اور پابندیوں سے دوچار ہے۔
ابھی تک چین میں کرپٹو کرنسیوں کی حیثیت کچھ غیر واضح رہی ہے جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں غیر یقنی کی کیفیت رہتی ہے تاہم اس اقدام سے ملک میں کرپٹو کرنسی کی حیثیت واضح ہوگئی ہے۔