آذربائیجان کے ساتھ جھڑپ میں آرمینیا کے دو فوجی ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 آذربائیجان نے دعویٰ کیا ہے کہ اپنے دو فوجیوں کے زخمی ہونے پر جوابی کارروائی میں آرمینیا کے 2 فوجی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔ 

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس روس کی ثالثی میں سیز فائر کے بعد آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان وقتاً فوقتاً جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ جھڑپ میں آرمینیا کے دو فوجی ہلاک اور آزربائیجان کے 2 فوجی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:

آئندہ سال کیلئے مختصر مدتی حج پیکیج متعارف کرانے کی تیاری

آذربائیجان کی وزارت دفاع نے بتایا کہ آرمینیا نے کالبجر کے علاقے میں ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے ہماری چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس میں دو آذربائیجانی فوجی زخمی ہوگئے۔

وزارت دفاع کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوابی کارروائی میں آرمینیا کے دو فوجی مارے گئے۔ آرمینیا کی جانب سے آذربائیجان کے اس بیان پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ جون میں بھی آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کی فوج کے 4 فوجیوں کو مارنے کا دعویٰ کیا تھا۔

دونوں ممالک کے درمیان 1991 میں سویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد سے تنازع کا باعث ’’نگورنو کاراباخ‘‘ کا علاقہ ہے جسے بین الاقوامی سطح پر آذربائیجان کا حصہ تسلیم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب آرمینیا ’’نگورنو کاراباخ‘‘ کو اپنا علاقہ قرار دیتا ہے کیوں اس علاقے میں رہنے والوں کی اکثریت آرمینیائی ہیں۔

اس تنازع پر آذربائیجان اور آرمینیا اب تک دو بڑی جنگیں اور درجنوں جھڑپیں کرچکے ہیں۔

Related Posts