شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

syria attack
شام میں ایرانی پاسداران انقلاب کے اسلحہ ڈپو پر نامعلوم طیاروں کی بمباری

دمشق: شام میں ایران کے مبینہ ایک اسلحہ ڈپو پر نامعلوم جنگی طیاروں کی طرف سے بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود تباہ ہوگیا۔

عرب ٹی وی کے مطابق البوکمال فوجی اڈے کے قریب نامعلوم جنگی طیاروں نے ایرانی اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنایا۔ شامی میڈیا نے اس حملے کا الزام اسرائیل پرعاید کیا ہے تاہم اسرائیل کی طرف سے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔

مقامی ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک حملہ دیر الزور میں کیا گیا جب کہ دوسرے میں البوکمال کے قریب حمدان ایئربیس میں اسلحہ کے ایک گودام کو نشانہ بنایا گیا۔خیال رہے کہ اسرائیل نے ایک سال قبل اس علاقے کو بمباری کا نشانہ بنایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:شام میں اسکول اور بازار پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

خیال رہے کہ شام اور اسرائیل کے سرحد بالخصوص شمالی محاذ اور وادی گولان پر دونوں ملکوں میں سخت تنائو ہے۔ اسرائیلی فوج کو وادی گولان پر گولان میں تناؤ ہے۔اسرائیل کو خدشہ ہے کہ ایران آنے والے دنوں میں شام میں ہونے والے نقصان پر صہیونی ریاست کو جواب دے گا۔

Related Posts