چیف الیکشن کمشنر کی ریٹائرمنٹ کے باعث قومی ووٹرز ڈے آج ہی منایا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سینیٹ الیکشن میں اراکینِ اسمبلی نے ووٹ کیوں ضائع کیے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی
سینیٹ الیکشن میں اراکینِ اسمبلی نے ووٹ کیوں ضائع کیے؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان کی ریٹائرمنٹ کے پیش نظر 7 دسمبر کی بجائے قومی ووٹرز ڈے آج ہی منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا خان 6 دسمبر کو ریٹائر ہونے والے ہیں جبکہ آج قومی ووٹرز ڈے منانے کے فیصلے کے بعد ہر شہری کو ووٹرز لسٹ میں اپنے نام کا اندراج یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کی طرف سے ووٹرز ڈے کی مناسبت سے کہا گیا کہ شہریوں کو الیکشن کے عمل میں ضرور حصہ ڈالنا چاہئے اور جمہوری نظام کے تحت اپنا ووٹ ضرور کاسٹ کرنا چاہئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کے اہم قومی عہدے کے لیے 3 نام تجویز کیے جبکہ تجویز کردہ تینوں شخصیات پہلے ہی اہم حکومتی عہدوں پر کام کر چکی ہیں۔ مجوزہ ناموں کی منظوری وزیر اعظم عمران خان سے حاصل کی گئی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سربراہ کے طور پر سب سے پہلا نام بابر یعقوب خان کا ہے جو الیکشن کمیشن میں ہی سیکریٹری کے عہدے پر فائز رہے اور ان کی خدمات کو سراہا گیا۔

کابینہ سیکریٹری کے طور پر کامیابی سے خدمات انجام دے کر ریٹائر ہونے والے فضل عباس میکن کا نام حکومت کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کے لیے دوسرا مجوزہ نام ہے۔

مزید پڑھیں: چیف الیکشن کمشنر کی تقرری: حکومت کے تجویز کردہ 3 نام سامنے آ گئے

Related Posts