بھارت میں پسند کی شادی پر مسلمان لڑکے کے والدین ہجوم کے ہاتھوں قتل

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت میں ریاست اتر پردیش کے سیتا پور ضلع میں پسند کی شادی کرنے والے مسلمان لڑکے کے ماں باپ کو ہجوم نے قتل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی شام سیتا پورضلع میں ایک شخص اور اس کی اہلیہ کو ان کے پڑوسیوں نے لوہے کی سلاخوں اور لاٹھیوں سے حملہ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

سیتا پور کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چکریش مشرا کا کہنا ہے کہ عباس اور اس کی اہلیہ کمرال نیشا کو مبینہ طور پران کے پڑوسیوں نے قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے علی وزیر کا جسمانی اور ایمان مزاری کا جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا

چکریش مشرا نے کہا کہ یہ حملہ پڑوسی گھر کے کچھ افراد نے کیا تھا۔ حملے میں دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی تھی، واقعے کے بعد تمام ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی چکریش مشرا موقع پر پہنچ گئے اورگاؤں میں پولیس کو تعینات کر دیا۔

انہوں نے بتایا کہ چند سال پہلے عباس کا بیٹا پڑوسی گھر کی ایک لڑکی کے ساتھ بھاگ گیا تھا، جس کا مقدمہ درج کرکے بیٹے کو جیل بھیج دیا گیا تھا۔

چکریش مشرا نے کہا کہ جب عباس کا بیٹا کچھ دن پہلے جیل سے رہا ہوا، تو لڑکی کے خاندان کے کچھ افراد نے لڑکے کے والدین پر حملے کی منصوبہ بندی کی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس نے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

Related Posts