بیٹی کی سالگرہ پر وہاب ریاض نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بیٹی کی سالگرہ پر وہاب ریاض نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی
بیٹی کی سالگرہ پر وہاب ریاض نے جذباتی ویڈیو شیئر کردی

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض نے بیٹی کی سالگرہ پر جذباتی ویڈیو شیئر کردی۔

وہاب ریاض نے سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں اپنی 9 سالہ بیٹی ایشال کو سالگرہ کی مبارکباد پیش دی، فاسٹ بولر نے کہا کہ بیٹیاں بے شک اللہ کی عظیم نعمت اور باپ کی سب سے بڑی سپورٹر ہوتی ہیں۔

کرکٹر نے اپنی بیٹی کے بچپن سے لیکر ابتک کے یادگار لمحات کو ایک ویڈیو کی شکل میں اپنے چاہنے والوں کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے چند روز قبل 16 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کردیا تھا۔

Related Posts