تنگ آمد بہ جنگ آمد، فلسطینی نے بندوق سے دو اسرائیلی ہلاک کر دیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں ایک فلسطینی بندوق بردار نے دو اسرائیلیوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں ایمبولینس سروس کا حوالہ دے کر بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے اسرائیلیوں کی عمریں 60 اور 29 برس ہے اور انہیں فلسطینی گاؤں حوارا کے قریب گولی مار دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب میں عمرہ کی اجازت کیسے حاصل کی جائے؟

پیرامیڈیکس نے بتایا کہ دونوں افراد کو کار واش کے اندر نشانہ بنایا گیا۔ ایمبولینس سروس کے ترجمان نے بتایا کہ “دونوں بے ہوش تھے اور ان کے جسموں پر گولیوں کے نشانات تھے۔”

عربی میڈیا کے لیے اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دو اسرائیلیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب حماس کے ترجمان نے کہا کہ یہ حملہ اسرائیلی جارحیت کا نتیجہ ہے۔

Related Posts