ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں
ایک ہفتے کے دوران 32 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ہی ملک میں دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی ہوشرباء اضافے کا سلسلہ جاری ہے، حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0.78فیصد بڑھ گئی جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح27.57فیصد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں حالیہ ایک ہفتے کے دوران دال ماش،دال مسور، آلو،ٹماٹر، لہسن،انڈے، چینی،بیف،مٹن،کھلا دودھ،دہی،گڑ،سرخ مرچ پاوڈر اور پٹرولیم مصنوعات سمیت بنیادی ضروریات زندگی کی 32 اشیاء مہنگی ہوئیں ا اور12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ہفتے باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمت میں 3.06 فیصد، چکن کی قیمت میں فیصد 2.83 اضافہ ہوا جبکہ سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 7.58 فیصد، چاول ایری سکس نائن کی قیمت میں 7.48 فیصد اضافہ، لہسن5.06 فیصد، چینی 4.02 فیصد، گڑ 3.23 فیصد مہنگا ہوا۔

ٹماٹر13.60 فیصد سستا ہوا، ککنگ آئل پانچ لیٹر1.65 فیصد سستا، ویجیٹبل گھی 0.43 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی0.42 فیصد،سرسوں کا تیل 0.23 فیصد اور آٹا0.19 فیصد سستا ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 22 ہزار 889روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 29.55فیصد اضافہ ہوا۔

حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 27.79فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 25.20فیصد،

اسی طرح 44 ہزار 176روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 28.48فیصدرہی ہے، جبکہ 29 ہزار 518روپے سے 44ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 30.82فیصد رہی۔

Related Posts