میرپور خاص: ملک میں نیگلیریا نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی جس کے بعد نیگلیریا سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 74 ہوگئی۔
ڈائریکٹر صحت ڈاکٹر عبدالحمید جمانی کے مطابق دماغ خور جرثومے نیگلیریا سے ایک اور ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے، میرپور خاص سے محسن نامی 23 سالہ نوجوان انفیکشن کا شکار ہو کر دم توڑ گیا۔
رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ محسن میں ابتدائی طور پر بخار، سر درد اور متلی کی علامات ظاہر ہوئیں، جو کہ تشویشناک حالت تک پہنچ گئیں، جس کے بعد اسے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ بدقسمتی سے کل رات ان کا انتقال ہوگیا۔
مزید پڑھیں:ادرک کی چائے کے حیرت انگیز فوائد! جان کر آپ بھی حیران رہ جائینگے
ڈاکٹر جمانی نے مزید انکشاف کیا کہ سندھ میں نیگلیریا کے انفیکشن سے مرنے والوں کی تعداد اب 7 تک پہنچ گئی ہے، کراچی میں چار، کوئٹہ میں ایک، حیدرآباد میں ایک اور میرپور خاص میں یہ حالیہ کیس رپورٹ ہوا ہے۔