ملی یکجہتی کو فروغ دے کر شہدائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیا جاسکتا ہے۔صدرِ مملکت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے گا، صدر مملکت
موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے باعث پاکستان مسلم امہ کی قیادت کرے گا، صدر مملکت

صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ملی یکجہتی کو فروغ دے کر شہدائے قوم کو خراجِ عقیدت پیش کیاجاسکتا ہے جبکہ ملک و قوم کو عسکری شعبے کی خدمات پر فخر ہے۔

جہلم میں منعقدہ پاک آرمی رائفلز ایسوسی ایشن کے نشانہ بازی مقابلے کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ فوجی مہارتوں پر عبور قابلِ تعریف ہے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جہلم میں پارک آرمی رائفلز ایسوسی ایشن کی نشانہ بازی تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے صدرِ مملکت کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مجموعی طور پر 953 نشانہ بازوں نے 4 ہفتوں پر محیط 25 مختلف اقسام کے نشانہ بازی مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا فقید المثال مظاہرہ کیا۔

صدرڈاکٹر عارف علوی نے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے نشانہ بازوں کی صلاحیتوں کو سراہا اور مقابلے کے اختتام پر ان کے درمیان انعامات تقسیم کیے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  نے کہا کہ پاکستان ایک اُبھرتی ہوئی معیشت ہے جو مواقع کی سرزمین بن کر سامنے آرہا ہے جبکہ حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 28 نومبر کو  سفیروں کی 2 روزہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان اور افریقی خطے میں تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت  بن کر سامنے آ رہا ہے۔ڈاکٹر عارف علوی

Related Posts