مٹی کا عالمی دن: دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔رپورٹ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا "یومِ قیامت طیارہ" حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مٹی کا عالمی دن: دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔رپورٹ
مٹی کا عالمی دن: دنیا میں 2 ارب سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔رپورٹ

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مٹی کا عالمی دن منایا جارہا ہے جبکہ  زمین کو مٹی کی کمی اور موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث دنیا کے  2 ارب سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔

دنیا میں ہر 5 سیکنڈ کے اندر اتنی مٹی ختم کردی جاتی ہے جتنی ایک فٹ بال کے میدان کے لیے ضروری ہوتی ہے، اس مسئلے کے خلاف دنیا بھر میں مٹی کا عالمی دن منایا جارہا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی سے پیدا ہونے والے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ مٹی کی کمی پر بھی آگہی پیدا کی جاسکے۔

روز ہم اپنے پاؤں تلے جس مٹی کو روندتے ہوئے گزر جاتے ہیں، دنیا بھر سے یہ اتنی تیزی سے ختم ہو رہی ہے کہ ہماری آئندہ نسلیں شاید اس کا نظارہ بھی نہ کرسکیں، لیکن اگر ایسا ہوا تو نسلِ انسانی کا مستقبل کیا ہوگا؟

ہمیں معلوم ہے کہ مٹی زمین پر پودوں، پھلوں، سبزیوں اور قسم قسم کے سبزے کی افزائش کے لیے ضروری ہے۔ پودے زمین پر زندگی کا واحد سہارا ہیں۔ انسان جن جانوروں کا گوشت حاصل کرتا ہے، انہیں بھی خوراک کے لیے پودوں کی ضرورت پیش آتی ہے۔

زمین سے زیادہ سے زیادہ فصلیں حاصل کرنے کے لیے کیمیکل کھادوں کے استعمال کے باعث مٹی سے زرخیزی کم ہوتی جارہی ہے جو بالآخر پوری زمین کو بنجر کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

ایک سروے کے مطابق دنیا کی 33 فیصد زمین اپنی خصوصیات، زرخیزی اور فصلیں اگانے کی صلاحیت کھو کر بنجر ہوچکی ہے۔ دنیا بھر میں 81کروڑ 50 لاکھ افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے جبکہ غیر یقینی موسمیاتی تبدیلیوں نے کسانوں کو زراعت چھوڑ کر نوکریاں ڈھونڈنے کی طرف راغب کردیا ہے۔

اگر کاشتکار فصلیں اگانا چھوڑ دیں تو غذائی فصلیں نایاب ہو کر انتہائی مہنگے داموں فروخت ہوں گی جس کے باعث غریب افراد بھوک اور قحط کا شکار ہوجائیں گے۔ دنیابھر میں آج اس حوالے سے شعور پیدا کرنے کی ضرورت گزشتہ ہر دور سے زیادہ ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی افراد کا عالمی دن منایا گیا  جبکہ دنیا کے ہر 10 میں سے 1 شخص کسی نہ کسی معذوری کا شکار اور ہماری خصوصی توجہ کا مستحق ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی دن: دنیا میں ہر 10 میں سے 1 شخص معذوری کا شکار ہے

Related Posts