لیہ، مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 8 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیہ: مسافر وین اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، وین بھکر سے میاں چنوں جارہی تھی۔

جنوبی پنجاب میں ضلع لیہ کے چوبارہ میں اڈہ حافظ آباد کے قریب ہائی ایس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ہوا، حادثے کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے۔

ریسکیوذرائع نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، جہاں متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کاشانہ جنسی اسکینڈل، سابق سپرنٹنڈنٹ کا عمران خان کی حکومت پر جنسی استحصال کا الزام

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جو قل خوانی پر جارہا تھا۔ حادثہ مسافر وین کا ٹائی راڈ کھلنے کے باعث پیش آیا ، وین بھکر سے میاں چنوں جارہی تھی۔

Related Posts