وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے

اسلام آباد: فیصلے کی گھڑی آن پہنچی، وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی تحلیل کرنیکی سمری پر دستخط کردیے۔

قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت کو بھیج دی۔ صدر آئین کے آرٹیکل 58 کے تحت وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کرینگے۔ ان کے دستخط کرتے ہی اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

نگران وزیراعظم کی تقرری تک وزیراعظم شہباز شریف عہدے پر برقرار رہیں گے،اسمبلی ٹوٹتے ہی کابینہ تحلیل ہوجائے گی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے دستخط نہ ہونے کی صورت میں 48 گھنٹوں میں ازخود اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:پانچ سال میں کوئی ایک قانون بھی عوام کے مفاد کا نہیں بنا، شاہد خاقان عباسی

نگران وزیراعظم کی تقرری کیلئے 3 دن کا وقت ہے،اسمبلی ٹوٹنے کی صورت میں آئین کے تحت 90 روز میں انتخابات کرانے ہوں گے۔

Related Posts