اسلام آباد: وفاقی حکومت نے وسیم مختار کو بطور چیئرمین نیپرا تعینات کردیا۔
ذرائع کے مطابق وسیم مختار کو بطور چیئرمین نیپرا تعینات کردیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دی۔
پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے وسیم مختار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اسپیشل سیکرٹری ہیں۔ وہ پیپکو اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کے ایم ڈی بھی رہ چکے ہیں۔
عوام کیلئے بُری خبر، واسا نے پانی کے بلوں میں 200 فیصد تک اضافہ کردیا
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کے لیے سلیکشن کمیٹی نے 3 ناموں میں وسیم مختار کو سر فہرست رکھا تھا جبکہ باقی 2 ناموں میں سابق ایم ڈی سی پی پی اے عابد لودھی اور ممبر نیپرا سندھ رفیق شیخ شامل تھے۔