موسموں کی تبدیلی قدرت کی انمول نعمتوں میں سے ایک ہے۔ ہر موسم دوسرے سے مختلف ہوتا ہے جس کی بناء پر لوگ ہر موسم کی انفرادیت سے لطف حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان کے عوام چاروں موسموں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔یہاں ہر موسم کی مناسبت سے بہترین اور خوش ذائقہ پھل اور سبزیاں وافرپائی جاتی ہیں۔
تاہم ہمارے ملک کے بیشتر حصوں میں سال کے زیادہ تر مہینوں میں موسم گرم رہتا ہے، ایسے میں گرمی کی شدت کو کم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانی اور مشروبات پینے پر زور دیا جاتا ہے۔
کراچی کے بہترین مشروبات میں سے ایک مدنی مسجد کے قریب عائشہ منزل میں انگور کا شربت فروخت کیا جارہا ہے۔ ’’حبیب بابا جوس‘‘ نامی جوس اسٹال پر انگوروں کا مزیدار شربت فروخت ہورہا ہے۔
انگور کا شربت ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے جس سے وہاں سے گزرنے والے افراد کو ایک بار ضرور لطف اندوز ہونا چاہئیے۔ انگور کے شربت کا ایک گلاس 100 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔