ماسکو: روس کی وزارتِ دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ آج ماسکو میں 3 یوکرینی ڈرونز گھس آئے تھے جنہیں تباہ کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارتِ دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے یوکرین کے 1 ڈرون کو ماسکو کے مضافات اور 2 کو دفتر کی عمارت سے تصادم کے بعد مار گرایا ہے، تاہم کسی بھی واقعے میں جانی نقصان نہیں ہوا۔
افغان وزیر خارجہ امریکی وفد سے مذاکرات کیلئے دوحہ روانہ
روس کی ولادی میر پیوٹن حکومت نے ڈرونز بھیجنے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ 30 جولائی کی صبح کو ہم نے ماسکو میں بغیر پائلٹ کے یوکرین کی جانب سے دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔ ایک ڈرون کو فضائی دفاعی نظام نے تباہ کردیا۔
ولادی میر پیوٹن حکومت نے کہا کہ ہم نے الیکٹرانک وار فیئر کے ذریعے 2 ڈرونز کو ناکارہ بنا دیا جس کے بعد وہ کنٹرول کھو بیٹھے اور ماسکو کے غیر رہائشی علاقے میں موجود ایک عمارت کے احاطے میں گر کر تباہ ہوئے۔ واقعے میں کسی شخص کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
معروف خبر رساں ایجنسی (اے ایف پی) کا روسی نیوز ایجنسی تاس کا حوالہ دیتے ہوئے کہنا ہے کہ ماسکو کے عالمی ہوائی اڈے کو فضائی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا تھا۔ پروازوں کو دیگر ہوائی اڈوں کی جانب روانہ کیا جارہا ہے۔