نئے شادی شدہ جوڑے بہترین زندگی کیسے گزارسکتے ہیں، طوبیٰ انور نے بتادیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ طوبیٰ انور نے نئے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین زندگی گزارنے کا طریقہ بتادیا۔

اداکارہ ان دنوں مشترکہ خاندانی نظام پر بننے والے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی‘ میں بے باجی کی بہو کا کردار ادا کررہی ہیں ، ڈرامے میں ادکارہ کا منفی کردار ہے۔

حال ہی میں طوبیٰ انور نے ساتھی اداکار جنید کے ہمراہ فیوچیزیا کو انٹرویو دیا، جس میں میزبان کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر نیا شادی شدہ جوڑا ماں باپ کے ساتھ رہتا ہے یا پھر اکیلا رہتا ہے تو اسے سمجھانے والا کوئی نہیں ہوتا۔

کیونکہ بھائی بھابھی، ماں باپ اپنے اپنے مسائل میں الجھے ہوئے ہوتے ہیں۔ یوں وہ زیادہ توجہ کئی مرتبہ نہیں دے پاتے۔ ان حالات میں نئے جوڑے کو کرنا یہ چاہیے کہ وہ کسی ایسے کاؤنسلر سے ملیں جو انہیں بہترین سے بہترین رائے فراہم کرسکے، مسائل کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل نکال سکے۔ مزید یہ کہ اس سے پہلے شادی کے بعد اکثر خواتین کو ہی برداشت کرنے کا مشورہ دیا جاتا تھا پر اب وقت تبدیل ہوچکا ہے۔

سیدہ طوبیٰ انور ایک اداکارہ و ماڈل ہیں ، وہ پاکستان کے مشہور سیاستدان اور میڈیا پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ہیں۔انہوں نے بھروسہ اور بساط جیسے ڈراموں میں کام کیا ہے۔

Related Posts