وکیل قتل کیس، سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔

کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف اپیل پر سماعت سپریم کورٹ میں ہوئی، جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار کرنے سے روکتے ہوئے اپیل پر آئندہ سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔

دوران سماعت بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کم از کم چیئرمین پی ٹی آئی کو کہیں کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ہم فی الحال اس نوعیت کا کوئی آرڈر جاری نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلم لیگ ن کا نگران وزیراعظم کیلئے اسحاق ڈار کو نامزد کرنے کا فیصلہ

مسرت ہلالی نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزار نے تو ایف آئی آر کے مندرجات کو چیلنج کررکھا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جے آئی ٹی متنازع ہے، ہم اسے تسلیم نہیں کرتے۔

اس سے قبل آئی جی بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی، جس میں بتایا گیا کہ ایف آئی آر کے مطابق مقتول کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 کی درخواست دینے کی وجہ سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں ۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تحقیقات کے دوران 8 جون کووزارت داخلہ کی جانب سے 7 رکنی جے آئی ٹی بنائی گئی ۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بنائی گئی جے آئی ٹی کی اب تک 8 میٹینگز ہو چکی ہیں ۔ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا ۔ 19 جون کو چیر مین پی ٹی آئی کو طلبی کے نوٹسز بھیجیے گئے ۔ مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کی اہلیہ، 2 بھائیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کیا جا چکے ہیں۔ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ متعدد بار نوٹسز بھیجنے کے باوجود چیئرمین مین پی ٹی آئی اب تک شامل تفتیش نہیں ہوئے ۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

Related Posts