شام میں اسکول اور بازار پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

syria attack
شام میں اسکول اور بازار پر فضائی حملوں میں بچوں سمیت 20 افراد جاں بحق

ادلب: شام میں اتحادی افواج نے اسکول اور بازار پر فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے،ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر ادلب کے علاقے میں فضائی حملے کیے گئے جس کی زد میں بازار اور اسکول بھی آگئے، حملے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ درجنوں زخمی ہیں۔

قبل ازیں حکومتی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان جھڑپ میں 50 سے زائد ہلاکتیں ہوئی تھیں۔شام میں انسانی حقوق کے مبصر کا کہنا تھا کہ فضائی حملے دو مارکیٹوں اور اسکول کے نزدیک کیے گئے، مارکیٹوں پر حملے میں 11 جب کہ اسکول پر حملے میں 9 افراد ہلاک ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ادلب میں شامی فوج اور مسلح گروپوں کے درمیان خونریز لڑائی، 70 ہلاک

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

شام کے اکثر علاقوں سے جنگجوؤں کا قبضہ واگزار کروا لیا گیا ہے لیکن ادلب کے قبضے کے لیے کچھ علاقوں میں اب بھی گھمسان کی جنگ جاری ہے تاہم اس میں زیادہ تر معصوم شہریوں کا جانی و مالی نقصان ہو رہا ہے۔

Related Posts