مراکش میں کشتی ڈوبنے کے ایک اور افسوس ناک واقعے میں 6تارکین وطن اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں کشتی ڈوبنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، جمعہ کو پیش آنیوالے واقعے میں کم از کم 6 تارکین وطن لقمہ اجل بن گئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مراکش کی سمندری حدود کے قریب کشتی کو حادثہ پتھروں سے ٹکر لگنے کے باعث پیش آیا، پتھر لگنے سے کشتی میں شگاف پڑگیا اور یوں کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کشتی میں 54 افراد سوار تھے جو حادثہ پیش آنے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی، کشتی میں سوار 48 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 6 افراد بدقسمتی سے زندگی کی بازی ہار گئے۔
مزید پڑھیں:مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے لاشوں کو ریسکیو کرنے کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔